آئی ایم ایف کی خواہش پر حکومت پاکستان نے پرانا ٹیکس دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد)ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی شرط پر 140 ارب روپے کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی شرط پر 140 ارب انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے

کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے صدارتی آرڈیننس کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے جب کہ وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.