اداکار معمر رانا کے گھر سے انتقال کی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) مشہور پاکستانی فلم اسٹار معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔فلم اسٹار معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق وہ لاہور کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج

تھیں، جہاں آج صبح وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ گلبرگ میں ادا کر دی گئی ۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کے علاوہ فلمی حلقوں نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.