خاتون اول بشریٰ بی بی کو ماں کا درجہ دینے والی نور بخاری کا حیران کن پیغام ۔۔۔۔پاکستانیوں سے اپیل کر ڈالی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے عوام سے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ و خاتون اوّل بشریٰ بی بی کو اپنی والدہ کا درجہ دینے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے

انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے۔نور بخاری نے اپنی انسٹا اسٹوری میں وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی۔سابقہ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ہمارے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘اس کے علاوہ نور بخاری نے اپنی والدہ کی تصویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جس میں وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! میری امّی نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ بھی اپنے والدین کا خیال رکھیں اور اپنے گھروں میں موجود 60 سال سے زائد عُمر کے افراد کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔‘

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *