عمران حکومت نے کس سے استعفے کا مطالبہ کردیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ

الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن کو بحیثیت مجموعی استعفیٰ دینا چاہیے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اعتماد الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ہے، نیا الیکشن کمیشن بنے جس پر سب کا اعتماد ہو۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین فوری استعفیٰ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو موقع دیا جائے کہ نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے، جس پر سب کا اعتماد ہو۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کررہا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اسے الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، الیکشن کمیشن کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ دوسری جماعتوں سے پوچھا جائے تو ان کو بھی الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں، کوئی بھی جماعت ای سی پی سے خوش نہیں ہے۔انھوں نے حالیہ سینیٹ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں جو ہوا اس کی ناکامی الیکشن کمیشن کی ہے، ای سی پی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکا اور ناکام رہا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.