ملکہ ترنم نور جہاں اور انکے شوہر اعجاز درانی کی جوانی کے دنوں کی نایاب تصویر سامنے آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کی بیٹی حنا درانی اپنی والدہ کے مداحوں کے لیے اپنی والدہ سے منسوب کچھ حسین یادیں اکثر سوشل میڈیا پر کرتی نظر آتی ہیں اور اس مرتبہ اُنہوں نے اپنے مرحوم والدین کی نایاب تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔حنا درانی نے

اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے مرحوم والدین ملکہ ترنم میڈم نور جہاں اور اعجاز درانی کی جوانی کے دنوں کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں میڈم نور جہاں نے سفید لباس کے ساتھ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر اعجاز درانی سیاہ رنگ پینٹ کوٹ میں ملبوس ہیں۔حنا درانی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ کے لیے میری فیشن آئی کون۔‘انہوں نے لکھا کہ ’میرے والدین اس تصویر میں شاندار لگ رہے ہیں۔‘حنا درانی کی اس پوسٹ کو میڈم نور جہاں اور اعجاز درانی کے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *