کیا حکومت کے پاس الیکشن کمیشن کو برطرف کرنے کا اختیار موجود ہے؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چاروں ارکان کو بے ضابطگی کے الزام یا پھر ذہنی یا جسمانی معذوری پر سپریم جوڈیشل کونسل ہی ہٹا سکتی ہے۔ حکومت کے پاس انہیں ہٹانے کا اختیار نہیں ہے جو آئینی طریقہ ٔ کار اعلیٰ عدالتوں کے ججوں پر

لاگو ہوتا ہے وہی الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ارکان کے لئے بھی ہے۔ جس کے لئے ایس جے سی کو ریفرنس بھیجنا ہوتا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے ارکان نے چھٹکارا پانے کے تین طریقے ہیں، اول وہ خود مستعفی ہوجائیں، دوم انتقال کرجائیں یا سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے بے ضابطگی کا مجرم قرار دیا جائے۔ تیسرے ذہنی یا جسمانی معذوری کے باعث کام کرنے کے قابل نہ رہیں۔ زیرتفتیش معاملے پر ایس جے سی میں اختلاف رائے ہو تو فیصلہ کثرت رائے سے ہوگا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.