گوہر خان کا بھائی انکی شادی میں شریک کیوں نہیں ہوا اور 2 سال بعد ملاقات کیسے ہو گئی ؟

ممبئی (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 7 کی فاتح گوہر خان نے دو سال کے بعد اپنے بڑے بھائی سے ملاقات کی ہے۔گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کیں جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کے بڑے بھائی

اسد خان اور شوہر زید دربار کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ’وہ تقریباََ دو سال کے بعد اپنے بھائی اسد خان سے ملی ہیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’اُن کا اپنے بھائی سے ایک مضبوط رشتہ ہے۔‘گوہر خان نے کہا کہ ’اُن کے لیے اُن کے بھائی ہی سب کچھ ہیں۔‘بالی ووڈ اداکارہ نے مداحوں سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ مجھے بتائیں کہ میرے بھائی مجھے کس نام سے پکارتے ہیں؟‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کمنٹ سیکشن میں مجھے درست جواب دیں۔‘گوہر خان کی پوسٹ پر اُن کے شوہر زید درباد نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسد خان اس دُنیا کے سب سے بہترین انسان ہیں۔‘خیال رہے کہ گوہر خان گزشتہ سال کے آخر میں زید دربار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں لیکن کورونا وائرس کے پیشِ نظر لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اُن کے بھائی اُن کی شادی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *